2 episodes

یہ پوڈکاسٹ وحدت اسلامی ہند کے آفیشل چینل "وحدت ویژن" کے زیر اہتمام چلایا جا رہا ہے، جس میں مختلف فکری و نظریاتی کتب کی سماعت کروائی جائیں گی۔ انشاءاللہ

WahdatVision Wahdat Vision

    • Arts

یہ پوڈکاسٹ وحدت اسلامی ہند کے آفیشل چینل "وحدت ویژن" کے زیر اہتمام چلایا جا رہا ہے، جس میں مختلف فکری و نظریاتی کتب کی سماعت کروائی جائیں گی۔ انشاءاللہ

    جادہ و منزل (ترجمہ معالم فی الطریق)

    جادہ و منزل (ترجمہ معالم فی الطریق)

    بقلم: خلیل احمد حامدی

    سید قطب شہید اور ان کے دوسرے ساتھیوں پر جب قاہرہ کی فوجی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا تو دوران مقدمہ سرکاری وکیل کی طرف سے ہر ملزم سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا اس نے "معالم فی الطریق" کا مطالعہ کیا ہے۔ اس مقدمے کی فرد قرارداد جرم اسی کتاب کے مضامین پر مشتمل تھی۔ چنانچہ یہی کتاب سید قطب اور ان کے ساتھیوں کو تختۂ دار پر لے جانے کا موجب ہوئی۔ لیکن یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ تاریخ میں متعدد ایسی کتابیں ملتی ہیں جو اپنے مصنفین کے لیے پیغام اجل لے کر آئیں۔

    مصر کا ایک دور وہ تھا جب وہاں بادشاہت کا سکہ رواں تھا اور جسے اب تاریخ مصر کے سیاہ باب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس سیاہ دور کا واقعہ ہے کہ مصر کے نامور مصنف عباس محمود العقاد نے 1931ء میں پارلیمنٹ میں شاہ مصر احمد فواد الاول پر شدید تنقید کی، چنانچہ انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ مگر زیادہ دن نہ گزرنے پائے کہ انہیں رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد عقاد کے ایک دوست نے ان سے یہ دریافت کیا کہ "کیا یہ خبر صحیح ہے کہ احمد فواد نے وزیر اسمٰعیل صدقی کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ آپ کو یہ مشورہ دے کہ آپ کچھ نہ کچھ معذرت پیش کر دیں تاکہ اسی کی بنا پر آپ کو رہا کر دیا جائے ؟" عقاد نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: "دراصل احمد فواد اس بات سے ڈر گیا تھا کہ تاریخ کے صفحات پر یہ ثبت ہو جائے گا کہ اس کے عہد میں ایک اہل قلم کو آزادی فکر کی پاداش میں نذر‌ زنداں کر دیا گیا ۔ اس سیاہ دور کے بعد مصر میں 26 جولائی 1952ء کی صبح ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے جسے "اجتماعی مساوات" کے عہد سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسی "عہد زریں" کا یہ واقعہ ہے کہ ایک ایسی کتاب کی تصنیف پر، جس میں نہایت جچے تلے انداز میں اصولی بحثیں کی گئی ہیں اور کسی شخصیت کو زیر بحث نہیں لایا گیا، مصنف کو پھانسی دے دی جاتی ہے۔ ہم اسی جاوداں کتاب کا اردو ترجمہ اپنے ملک کے اہل علم کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ قارئین تصنیف سے پہلے خود مصنف سے تعارف حاصل کر لیں۔

    • 4 hrs 29 min
    جادہ و منزل : از سید قطب شہید ؒ

    جادہ و منزل : از سید قطب شہید ؒ

    اس پوڈکاسٹ کے سلسلے میں انشاءاللہ سید قطب شہید ؒ کی شہرہ آفاق کتاب "معالم فی الطریق" کا اردو ترجمہ "جادہ و منزل" پڑھ کر سنائی جائیں گی۔ انشاءاللہ

    • 54 min

Top Podcasts In Arts

Đắc Nhân Tâm (Bản FULL tại Voiz FM - Ứng dụng Sách nói & Podcast chất lượng cao)
Voiz FM & Thư viện Sách nói First News
Sách Nói Chất Lượng Cao
Voiz FM
Đài Hà Nội | Đọc truyện đêm khuya
Đọc truyện đêm khuya - Podcast Đài Hà Nội
一个人睡前听
熊猫大湿
Muôn Kiếp Nhân Sinh (Bản FULL Sách nói hay tại Voiz.vn)
Voiz FM & Thư viện Sách nói First News
The Money Date
Vietcetera