Khutabat e Khilafat

Rahimia Institute of Quranic Sciences

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia

  1. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 121 | صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عقلیہ و عملیہ میں نبوی مشابہتیں اور مقاماتِ طریقت و احسان

    3 days ago

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 121 | صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عقلیہ و عملیہ میں نبوی مشابہتیں اور مقاماتِ طریقت و احسان

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 121:مآثر خلفاء راشدین اور تکمیل مشن نبوت (7)صدیقِ اکبرؓ کی قوتِ عقلیہ و عملیہ میں نبوی مشابہتیں اور مقاماتِ طریقت و احسان خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 11؍ محرم الحرام 1448ھ / 27؍ جون 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ صدیق اکبرؓ کی قوتِ عقلیہ کی انبیاءؑ کی قوتِ عقلیہ سے مُشابہت کی حقیقت✔️ قوتِ عقلیہ کا ملاء اعلی سے تعلق کے چند ھیاکل ✔️ ۱) راہِ سعادت پر چلنے کے لیے صدیقِ اکبرؓ کو سچے خوابات کا آنا ✔️ ۲) خوابوں کی سچی تعبیر بیان کرنے کی صلاحیت و استعداد ✔️ ۳) نبی اکرمؐ کی فراست سے حضرت ابوبکرؓ کی فراست کی مشابہت✔️ ۴) صدیقؓ کا فرامینِ رسول اللہؐ  کے رمز و اشارات سے غرض و مقصد کو سمجھ لینا✔️ ۵) پوشیدہ حوادثات و واقعات کا مُکاشَفہ ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی قوتِ عملیہ کی مشابہت کے چند شواھد✔️ طریقتِ و احسانِ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے چند مقامات و حالات ✔️ حضرت ابوبکرؓ کا مقامِ توحید✔️ صدیقِ اکبرؓ کی صفا قلب (دل کی صفائی و ستھرائی) کی دو صفتیں✔️ محبتِ خاصہ کے لوازمات✔️ حضرت ابوبکرؓ کا مقامِ توکل و ورع  کے چند واقعات ✔️ صدیق اکبرؓ کی دعا نیز لایعنی گفتگو سے زبان کی حفاظت کی کیفیت✔️ صدیق اکبرؓ کی تواضع و انکساری کی حالت✔️ مخلوقِ خدا پر شفقت اور نفسانی لذّات مبتلانہ ہونے کی حالت✔️ حضرت ابوبکرؓ کا مقامِ رضا و تسلیم اور اپنے ارادے کی سرے سے نفی ✔️ زہد و تقویٰ، خوفِ الہی، عبرت، عجب و تکبر سے مبرّا ہونے اور گریہ زاری کی حالت✔️ مخلوقِ خدا کی منفعت و نفع رسانی کے لیے کام کرنے کا مقام✔️ ترکِ سوال اور خلوصِ نیت کی حالتبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 47min
  2. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 120 |  مناقبِ صدیق اکبرؓ (iii): امورِ خیر میں سبقت، امارتِ حج وغزوات اور دائمی صحبت و خدمت کے نبوی شواھد

    3 days ago

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 120 | مناقبِ صدیق اکبرؓ (iii): امورِ خیر میں سبقت، امارتِ حج وغزوات اور دائمی صحبت و خدمت کے نبوی شواھد

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 120: مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (6)*مناقبِ صدیق اکبرؓ (iii): امورِ خیر میں سبقت، امارتِ حج وغزوات اور دائمی صحبت و خدمت کے نبوی شواھد* *خطاب* : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ* : 9؍ محرم الحرام 1448ھ / 25؍ جون 2026ء *بمقام* : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇*✔️ 31)  حضرت ابوبکر صدیقؓ کا ہر خیر کے پہلو میں ہمیشہ سبقت لے جانا✔️ 32) خطبہ جمعہ میں غذائی ضروریات کے قافلے کے بجائے خطبہ کی طرف متوجہ رہنا✔️ 33) غزوہ فتح مکہ کے موقع پر چند خصوصیات اور نمایاں فضائل کا حصول✔️ 34) غزوہ حنین میں صدیق اکبرؓ کی رائے کے مطابق نبی اکرمؐ کا فیصلہ✔️  35) غزوہ طائف میں حضرت ابوبکرؓ کو میسر آنے والی شاندار فضلیتیں✔️  36) غزوہ تبوک کے موقع پر چند امتیازی خصوصیات✔️  37) سب سے پہلے امیرِ حج کی فضلیت کی فضیلت کا حصول✔️ حضرت ابوبکرؓ کو معزول کرکے حضرت علیؓ کو امیرِ حج مقرر کرنا؛ ایک بڑے مغالطے اور غلط فہمی کا تحقیقی جائزہ✔️ حضرت علیؓ کا اسی حج کے موقع پر حضورؐ کا نمائندہ بن کر چند اعلانات کرنا اور حضرت ابوبکرؓ کی نیابت میں فریضہ حج ادا کرنا✔️ اس شبہے کو دور کرنے کا ایک اہم ترین طریقہ✔️  38) خطبہ حجة الوداع میں حضورؐ کے ہمراہ اور ازواجِ مطہرات کے ساز و سامان کی ذمہ داری✔️  39) انحضرتؐ کی اپنی مرض الوفات کے ایام میں صدیقِ اکبرؓ پرخاص عنایات و توجہات✔️  پہلا نکتہ: تئیس سالہ دورِ نبوی میں سب سے زیادہ مُصاحِب و مُعاوِن‘ صدیقِ اکبرؓ✔️ دوسرا نکتہ: حضرت ابوبکرؓ کی اعانت و خدمت کی فرمانِ نبیؐ سے گواہی✔️ ایک اہم نکتہ؛ ان اعمال سے صدیقؓ کے بلند مرتبہ مقام پر فائز ہونے اور مقاصد میں کامیابی کے حصول کی گواہی✔️ حضرت ابوبکرؓ کی صحبتِ دائمی اور اخلاص کی حالت‘ چند واقعات بطور شواھد✔️ محمد بن سیرینؒ کے قول کی تشریحبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 37min
  3. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 119| مناقبِ صدیق اکبرؓ (ii): حفاظتِ نبوی، ادب نبوی کی بیحد رعایت، ہجرت، غزوات اور اعزازاتِ الٰہی

    3 days ago

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 119| مناقبِ صدیق اکبرؓ (ii): حفاظتِ نبوی، ادب نبوی کی بیحد رعایت، ہجرت، غزوات اور اعزازاتِ الٰہی

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 119: مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (5)مناقبِ صدیق اکبرؓ (ii): حفاظتِ نبوی، ادب نبوی کی بیحد رعایت، ہجرت، غزوات اور اعزازاتِ الٰہی خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 8؍ محرم الحرام 1448ھ / 24؍ جون 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے مناقب و مآثر کا تذکرہ جاری✔️ 11) کفار کے آپ ﷺکو تکلیف دینے کے ارادے پر حضرت صدیق اکبرؓ کا توریہ و کنایہ کر کے حفاظت کی خدمت سر انجام دینا✔️ 12) قریش کے نبی کے مکہ میں رہنے کو مشکل بنا دینے کے وقت میں ابوبکرؓ کا شریکِ حال ہونا✔️ 13) صدیق اکبرؓ پہلے وہ شخص جنہوں نے مکہ میں (اپنے گھر میں) مسجد بنائی✔️ 14) صدیق اکبرؓ کا اعلاءِ کلمۃ اللہ کیلئے فارس کے روم پر غلبہ والے قصے میں شرط لگانا نیز مذکورہ قصے کا پس منظر✔️  15) حضورؐ اور صدیق اکبر ؓکا قیامِ مکہ کی مدت میں صبح وشام ایک دوسرے کے گھر میں تشریف لےجانا✔️  16) حضرت خدیجہؓ کی وفات کے بعد صدیق اکبرؓ کی حضرت عائشہؓ کے آپؐ کے نکاح میں لانے کی گفتگو میں حد ِادب کی رعایت اور تعاون✔️  17) حضرت ابوبکر صدیقؓ‘ واقعۂ معراج کے اول مصدِّق✔️  18) موسمِ حج میں قبائل عرب کو دعوت دینے میں نبی کا رفیق ہونا✔️  19) ہجرتِ مدینہ کے وقت حضورﷺ کی رفاقت✔️  20) غزوۂ بدر میں صدیق اکبرؓ کے نمایاں مآثر، مناقب و اعزازات کا ظہور✔️ پہلا اعزاز : ثانی اثنینؓ کا عریش میں انحضرت ﷺ کے ساتھ ہونا✔️ دوسرا اعزاز: حضورؐکی دعا کی قبولیت کا الہام‘ حضرت ابوبکرؓ کے دل پر ہونا✔️ یہ فراست ’’وحی باطنی‘‘ ہے: امام دہلویؒ کا دیگر احادیث سے اس پر استدلال و تائید پیش کرنا✔️ تیسرا اعزاز: بدر کے میمنہ کی قیادت صدیق اکبرؓ کو دینا جن کے ہمراہ میکائیلؑ تھے✔️ چوتھا اعزاز : اسیرانِ بدر کے بارے حضرت ابوبکر صدیقؓ کا مشورہ قبول کرنا اور حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام سے تشبیہ دینا✔️ 21) حضرت ابوبکرصدیقؓ کو غزۂ احد میں فضائلِ عظیمہ کا حصول✔️ پہلی فضیلت: نبی ﷺ کی حفاظت کی انتہائی سعی و کوشش کرنا✔️ احد میں لوگ فرار نہیں ہوئے بلکہ منتشر ہوئے؛ روایت میں موجود لفظ ”جال” کی وضاحت✔️ دوسری فضیلیت: کفار قریش، نبی کے بعد سب سے نمایاں فرد صدیق اکبرؓ کو سمجھتے تھے؛ ابو سفیانؓ کے احد کے موقع پر اعلان کے پس منظر میں شواہد✔️ تیسری فضیلت: احد میں کفار کے تعاقب میں نبیؐ کے ساتھ صدیق اکبرؓبھی موجود تھے✔️  22) غزوۂ خندق میں لشکر کے ایک حصے کی نگرانی کا سپرد ہونا✔️  23) واقعۂ افک میں حضرت ابوبکرصدیقؓ کو بعض نمایاں فضائل کا حاصل ہونا؛ اطاعت و فرمانبرداری رسول اور تسلیم و فدائیت✔️  24) صلحِ حدیبہ میں حضرت ابوبکرصدیقؓ کے مناقبِ جمیلہ کا ظاہر ہونا✔️ 25) غزوۂ خیبر  میں حضرت ابوبکرصدیقؓ سے ولی عہد جیسا معاملہ26) سریہ بنی فزارہ پر صدیق اکبرؓ کو امیر بنانا✔️ 27) ملوکِ آفاق (شاہانِ عجم)   کو خط لکھنے کے موقع  پر حضرات شیخینؓ کو بطور فرستادہ نہ بھیجنے پر اپنا کان و آنکھ قرار دینا✔️ 28) رسول اللہﷺ کا حضرات شیخینؓ سے مشورہ کرنا✔️  29) کلمۂ صالح المؤمنین سے مراد ‘حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ✔️  30) صدیقِ اکبرؓ کا نبی اکرمؐ کے راز کی حفاظت کی انتہائی کوشش کرنابروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 42min
  4. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 118 | مناقبِ صدیقِ اکبرؓ: اسلام کی سربلندی کے لیے اولیت،  فدائیت، بصیرت، جرأت اور قیادت کا جامع کردار

    24 Jun

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 118 | مناقبِ صدیقِ اکبرؓ: اسلام کی سربلندی کے لیے اولیت، فدائیت، بصیرت، جرأت اور قیادت کا جامع کردار

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 118: مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (4)*مناقبِ صدیقِ اکبرؓ: اسلام کی سربلندی کے لیے اولیت،  فدائیت، بصیرت، جرأت اور قیادت کا جامع کردار* *خطاب* : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ* : 7؍ محرم الحرام 1448ھ / 23؍ جون 2026ء *بمقام* : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇*✔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے مناقب✔️ حضرت ابو بکر رضی اللّٰه عنہ کے مآثر✔️ 1) بے داغ نسب کے حامل: ماہرین انساب کے نزدیک "عتیق" سے موسوم ہونے کی ایک وجہ✔️ اَشرافِ قریش میں سے اور ذی وجاہت ہونا، نیز امام دہلوی رحمہ اللہ کے نزدیک وجاہت کا مطلب✔️ صدیقِ اکبر رضی اللّٰه عنہ: باہمی منازعات کے حل میں مرجعِ خلائق✔️ 2) قبل از اسلام حضرت صدیق اکبر کا قوت عاقلہ و عاملہ میں نمایاں فرد ہونا✔️ نبی اکرم ﷺ کی حضرت ابوبکر صدیق کے حق میں ماہر نسب ہونے کی شہادت✔️ حضرت ابوبکر کا شاعری میں ید طولی رکھنے اور فصاحت جیسے اوصاف میں بلند مرتبہ ہونا✔️ 3) قبل از اسلام آنحضرت ﷺ پر فدائیت✔️ قبل از اسلام حضرت ابوبکر کے حضرت بلال سے تعلق پر اشکال اور اس کا جواب✔️ 4) حضرت صدیق اکبر آزاد اور جوان افراد میں اولین مسلمان اور اس باب سے متعلقہ روایات میں توافق✔️ "سب سے پہلے اسلام لانے" سے مراد؛ باقی افراد کیلئے اسلام کی دعوت و تحریک کا سبب و رابطہ کار بننا ہے: امام دہلوی رحمہ اللہ کی اہم نشاندہی✔️ 5) حضرت صدیق اکبر کے اسلام کا سبب غیبی تنبیہ کا ہونا: مختلف وقائع کا ذکر✔️ 6) شُرفاء و معززین قریش کا صدیق اکبر کی ترغیب و رہنمائی سے اسلام لانا✔️ 7) اسلام کے اجنبیت کے زمانے میں جناب صدیق اکبر رضی اللّٰه عنہ کا تقویت اسلام کے لیے انفاقِ مال کی منفرد احسانی کیفیت کا مختلف احادیث میں کا ذکر✔️ 8) معاشرتی حوالے سے کمزور لیکن نظریے اور توحید میں پختہ افراد کی آزادی کے لیے نمایاں کاوشیں✔️ 9) قریش کے سامنے سب سے پہلی دعوت اسلام دینے میں ان کے تعصب و رد عمل کو براہ راست برداشت کرنا✔️ 10) کفار کی طرف سے نبی اکرم ﷺ پر ارادۂ ایذا کو آگے بڑھ کر اپنے جسم پر برداشت کرنا: مختلف روایات کا ذکر✔️ دسویں خصوصیت سے متعلق تین احادیث کا فارسی ترجمہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 27min
  5. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 117 | خلفاء راشدینؓ بطور واسطہ مابین نبی اکرم ﷺ و امت مسلمہ ؛ نوعیت و مظاہر

    24 Jun

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 117 | خلفاء راشدینؓ بطور واسطہ مابین نبی اکرم ﷺ و امت مسلمہ ؛ نوعیت و مظاہر

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 117:مآثر خلفاء راشدین اور تکمیل مشن نبوت (3)خلفاء راشدینؓ بطور واسطہ مابین نبی اکرم ﷺ و امت مسلمہ ؛ نوعیت و مظاہر خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 6؍ محرم الحرام 1448ھ / 22؍ جون 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔  پہلے دو نکتوں کا ما حصل✔️ تیسرا نکتہ : خلفائے راشدینؓ کا نبی اکرم ﷺ اور امت کے درمیان واسطہ ہونے کی نوعیت✔️ تمہید کلام : حضور نبی ﷺ اور ہمارے درمیان واسطوں کا ہونا بدیھی امر✔️ ملت کا معاملہ دیوار کی مانند نیز پہلا قرن بعد میں آنے والے قرن کے لیے ممد و معاون✔️ تمام علمی و تربیتی مکاتب اپنا سلسلہ رکھتے ہیں جو ان کے اماموں تک پہنچتا ہے✔️ ہر نئی تحقیق وعلم، سلف سے ثابت شدہ مسلّمہ علم پر متفرع نیز علم میں وسائط کی نوعیت✔️ آپ ﷺ کے وصال  تک قرآن حکیم کا یکجا مصحف میں نہ ہونا اور اس کی حسی مثالوں سے وضاحت✔️ حضرات خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جمع قرآن اور اس کے نشر و رائج کرنے کے باب میں کاوشیں✔️ قران کریم کی بہترین خدمت: ایک مفید سوال جو نزول وحی کا سبب بنے✔️ قرآن عظیم کے بعد اصل دین اور سرمایۂ یقین : علم حدیث✔️ کبرائے امت / بزرگان امت کا آنحضرت ﷺ اور امت کے درمیان علم حدیث میں واسطہ بننے کی چند صورتیں✔️ حضرات شیخین رضی اللّٰه عنہما سے کم روایات نقل ہونے پر شبہ کا تحلیل و جائزہ✔️ علم احسان (علم سلوک) کے حصول میں حضرات خلفاء کا واسطہ بننا✔️ علم حکمت کے مراتب اور حضرات خلفاء کا واسطہ بننا✔️ دور صدیقی میں بلاد عرب سے فتنہ ارتداد کا خاتمہ جو دیگر فتوحات کی بھی بنیاد ہے✔️ بلاد عجم کی جغرافیائی سیاسی تقسیم ــ بزبان ہرمزان ــ اور دور فاروقی میں ان پر غلبہ✔️ علم سلوک و احسان کی بنیاد‘ حضرات شیخینؓ ہیں✔️ تین تمہیدی نکات کے بعد خلفائے راشدین کے مناقب پر گفتگو ہوگیبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 35min
  6. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 116 | خلفاء راشدین میں نبوی صفات کی علمی مشابہتوں اور عملی مظاہر کا جائزہ

    24 Jun

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 116 | خلفاء راشدین میں نبوی صفات کی علمی مشابہتوں اور عملی مظاہر کا جائزہ

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 116: مآثر خلفائے راشدین اور تکمیل مشن نبوت (2) خلفاء راشدین میں نبوی صفات کی علمی مشابہتوں اور عملی مظاہر کا جائزہ خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 5؍ محرم الحرام 1448ھ / 21؍ جون 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️  خلاصہ نکتہ اولٰی✔️ نکتۂ دوم: تشبہ غیر نبی با نبی ؛ خلفائے راشدین کے امتیازی اوصاف کے ضمن میں مذکورہ بحث کا مطالعہ✔️ ارادۂ الہیہ کا خلفاء کے حق میں اِتمام کار نبی کیلئے متعین ہونا✔️ مذکورہ موقف پر آیت: "وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ..."، كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ اور حضرت یوشع بن نونؑ کے خلیفہ بننے سے استدلال✔️ نفس ناطقہ کی قوت علمیہ کی زیادت میں نبی سے مشابہت: الہام و صدیقیّت و مُحدَّثیّت پر منتج ہونا اور اس کی دو صورتیں✔️ پہلی صورت: کلام پیغمبر سنتے ہی اس کی اصل حقیقت پر متنبہ ہو جانا✔️ دوسری صورت: فراست صادقہ کا عطا ہونا اور حظیرۃ القدس سے اس کی عقل کو تائید حاصل ہونا✔️ قوتِ عملیہ کی زیادت میں نبی سے مشابہت : اعلاءِ کلمۃ اللہ کی عزیمت پر منتج ہونا✔️ عظمتِ صحابہ کی سب سے بڑی دلیل✔️ تشبہ غیر نبی با نبی پر اعتراض کا جائزہ اور اس کے تینوں امور کا خلاصہ✔️ جبرائیلیت میں تشبہ✔️ بار نبوت اٹھانے میں تشبہ با پیغمبر کی صورت✔️ صحابہ کرامؓ کا غلبۂ دین اور علوم نبوت کی نشر و اشاعت میں عاشقانہ کردار  بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

    2h 43m
  7. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 115 | مآثرِ خلفائے راشدین اور تکمیلِ مشنِ نبوت: ولی اللہی منہجِ فکر اور اسلوب تفسیر کی روشنی میں استقرائی مطالعہ

    24 Jun

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 115 | مآثرِ خلفائے راشدین اور تکمیلِ مشنِ نبوت: ولی اللہی منہجِ فکر اور اسلوب تفسیر کی روشنی میں استقرائی مطالعہ

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 115:مقصد دوممآثرِ خلفائے راشدین اور تکمیلِ مشنِ نبوت: ولی اللہی منہجِ فکر اور اسلوب تفسیر کی روشنی میں استقرائی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 4؍ محرم الحرام 1448ھ / 20؍ جون 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ مقصد دوم؛ خلفائے راشدین کے مآثر و مناقب؛ تمہیدی گفتگو ✔️ مقصد دوم میں قصص کے استقرائی مطالعہ سے ہدف: خلفاء میں تشبہ با انبیاء کا تاریخی ثبوت باعتبار تکمیل کار نبوت✔️ مآثر و مناقب سے پہلے تین اہم نکات کا جائزہ✔️ پہلے نکتے کے مضامین: اولو العزم پیغمبروں کی نبوت کی اصل بنیاد✔️ پہلے نکتے کے مضامین: منتخب فرد کا قوت عاقلہ اور قوت عاملہ میں ممتاز ہونا✔️ "سمت صالح"  کی تعریف✔️ نبی میں چار افراد کی خصوصیات ✔️ پہلی خصوصیت: بالطبع صفت بادشاہت کا حامل ہونا اور اس بادشاہت کے لوازم و اثرات✔️ دوسری خصوصیت: حکمت میں تفوق اور امام دہلوی کے نزدیک اس کا پھیلاؤ✔️ تیسری خصوصیت:  صوفی اور مرشد کی حیثیت ✔️ چوتھی خصوصیت: طبیعتِ نبی میں جبرئیل کا ہونا اور اس کے اثرات✔️ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت حالاتِ عالَم اور آپ کے عالَم پر آثار و نتائج ✔️ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابہ کرام کو دس علوم کی تعلیم ✔️ ولی اللہی اسلوب تفسیر کے امتیازات ✔️ علوم قرآن کی نشر و اشاعت میں نبی اکرم اور جماعت صحابہ کی جدوجہد بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 18min
  8. خُطباتِ خلافت | خُطبہ 114 | علومِ دین کی نشر واِشاعت، امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ

    1 Apr

    خُطباتِ خلافت | خُطبہ 114 | علومِ دین کی نشر واِشاعت، امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ

    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 114:فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (7)علومِ دین کی نشر و اِشاعت اور امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۲۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 18؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ عملی غلبۂ دین، فقاہت و وِلایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ✔️ علومِ دین کی نشر و اشاعت میں افضلیتِ شیخینؓ✔️ جمعِ قرآن اور نشر و اشاعت میں حضرات شیخینؓ کی کدو کاوشیں✔️ حضرت عثمان غنیؓ کے دورِ خلافت میں ریاستی دستور کا سرکاری نفاذ ✔️ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی مستند روایتِ قرآن حکیم ✔️ علم حدیث میں حضرات شیخینؓ کا کردار  ✔️ حضرت عمر فاروقؓ نے محدثین کو مملکتِ اسلامیہ کے اطراف میں بھیجا✔️ کوفہ میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ  بصرہ میں حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کا تقرر✔️ حضرت مرتضیٰؓ نے علم حدیث پڑھانے کے لیے کسی کو مقرر نہیں کیا✔️ حضرت ا بن مسعودؓ  اور حضرت علیؓ کے تلامذہ کا فرق✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب روایات و قضایا کا جائزہ✔️ قرآن وحدیث کے بعد دینِ اسلام کا فقہ پر مدار و انحصار✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں تین بڑے فقہی مذاہب کی بنیادیں قائم ہوئیں ✔️ تمام علوم کی بنیاد‘ علم نحو نیز حضرت عمرؓ علم نحو کے بانی ہیں✔️ علم سیر و رقائق اور علمِ تصوف (سلوک و تہذیبِ باطن) میں حضرت علیؓ کی روایات حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے برابر ہیں✔️ حضرت علیؓ کے افضلِ امت ہونے کے تناظر میں سوال کا جواب✔️ خلافتِ نبوت اور نیابتِ پیغمبر کا معیار  کی متنوع مثالوں سے وضاحت✔️ امام شاہ ولی اللہؓ  کا حضرت علیؓ کے افضل امت ہونے کی طرف رجحان لیکن حضورؐ کی طرف سے شیخینؓ کو افضل ماننے کا حکم✔️ حضرات شیخینؓ کو ولایتِ نبوت کی افضلیت حاصل✔️ ولی اللہی ائمہ پر ولایتِ نبوت کا فیضان✔️ اللہ کا ولایتِ نبوت اور خلافتِ نبوت کے لیے اپنے نمائندے کا انتخاب✔️صفاتِ قلبیہ ( تصوف و طریقت) میں شیخینؓ کو افضلیت حاصل✔️ حضرات شیخینؓ اورحضرت المرتضیٰؓ کے زہد و تقویٰ کے فرق کا جائزہ✔️ حضرات شیخینؓ کا اپنے دورِ خلافت میں زہد و تقویٰ کے معیارات✔️ زہد کی ایک بڑی قسم سے مزید وضاحت✔️ حضرت علیؓ کے دورِ خلافت میں پیش آنے والے معاملات ان کے زہد و تقویٰ کے منافی نہیں!✔️ حضرت علیؓ کے بقائے تام، معرفت کامل اور ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک اہم سوال کا جواب✔️ علم سلوک کا گہرا علمی مسئلہ؛ مقام فنا و بقا اور مقامِ صفا کی بحث✔️ افضلیتِ شیخینؓ کے نقلی و عقلی مقدمات کی تکمیل اور اگلی بحث میں خلفائے راشدینؓ کے مآثر کا تذکرہ  بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 59min

About

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia