خطبات

Rahimia Institute of Quranic Sciences

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute

  1. بےبس اقوام کی پکار اور ظلم کے خلاف اجتماعی مزاحمت اور منظم طاقت کی ضرورت، قرآن کے پیغامِ فکر و عمل کے تناظر میں | 05-06-2026

    6 days ago

    بےبس اقوام کی پکار اور ظلم کے خلاف اجتماعی مزاحمت اور منظم طاقت کی ضرورت، قرآن کے پیغامِ فکر و عمل کے تناظر میں | 05-06-2026

    بےبس اقوام کی پکار اور ظلم کے خلاف اجتماعی مزاحمت اور منظم طاقت کی ضرورت، قرآن کے پیغامِ فکر و عمل کے تناظر میں خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 19؍ذوالحجہ 1447ھ /05؍ جون 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَﭤ(62)۔ (27 –النمل:62)ترجمہ: ”بھلا کون پہنچتا ہے بےکس کی پکار کو جب اس کو پکارتا ہے اور دور کردیتا ہے سختی  اور کرتا ہے تم کو نائب اگلوں کا زمین پر  اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تم بہت کم دھیان کرتے ہو‘‘۔ خطبے کی رہنما حدیثِ نبویﷺ: ’’عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَ قَالَ:" اتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ، فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ‘‘۔ ترجمہ : ’’ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو جب (عامل بنا کر) یمن بھیجا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت فرمائی کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا کہ اس (دعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا‘‘۔ [صحيح البخاري‘ حدیث: 2448]🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️  قرآنِ حکیم کا کمال؛ انسانی اجتماعیت کے جملہ پہلوؤں کی واضح تفہیم✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں اللہ کو پکارنے والے مضطرّ (بےبس مظلوم) کی دعا کی قبولیت کا بیان✔️ بےبس اور مظلوم انسانوں کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے✔️ دعا کی قبولیت کے بنیادی اصول، شرائط اور اسوۂ نبویؐ✔️ متنوّع و مختلف مزاجوں کے مجتمعِ انسانی میں مزاحمت و جدوجہد کی نا گُزِیرِیت✔️ اجتماعی طاقت و قوت ضرور نتیجہ پیدا کرتی ہے✔️ کرۂ ارض میں نسلِ انسانی کی بقاء و حفاظت کے لیے ارضی خلافت کا نظام✔️ انبیاءؑ کا بقاءِ انسانیت، ظلم کے خاتمے کے لیے پکار، جدوجہد اور بے لاگ کردار✔️ مظالم، فتنوں اور مصائب کے دور میں مضطرّ قوم کو اجتماعیت قائم کرنے اور مزاحمتی جدوجہد کا حکم ✔️ تین دعائیں‘ تین لوگوں کے حق میں قبول ہونے کا بنیادی راز✔️ سفر میں اجتماعیت اختیار کرنے کا حکم✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا واضح پیغام اور بےبس اور مظلوم قوم کی حالتِ زار✔️ ظالمانہ بجٹ اور اشرافیہ کی عیاشیاں‘ ایک جائزہ✔️ آمرانہ نظام میں عورت کی حکمرانی‘ ملک و قوم کی تباہی کا پیش خیمہ✔️ آج کا المیہ؛ مظلوم انسانیت قرآن کے مزاحمتی پکار سے غفلت و لاپرواہی✔️ ظلم و جبر کے ماحول اور غلامی کے دور میں حضرت شیخ الہندؒ کی پکار اور انتھک جدوجہد✔️ ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے اجتماعی طاقت پیدا کرنے والی اقوام کا خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں جائزہ  ✔️ ظلم و جبر اور بے بس کی اضطراری حالت ختم نہ ہونے کی بنیادی وجہ اور قرآن کا شعوری پیغام فکر و عملبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 6min
  2. ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ  نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے کا جائزہ | 29-05-2026

    5 Jun

    ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے کا جائزہ | 29-05-2026

    ملت ابراہیمی اور اس کے نمائندہ  نظامِ محمدی ﷺ کی روشنی میں "مہذب فاتح" کے صلیبی اور صہیونی بیانیے کا جائزہخطبہ جمعۃ المبارکحضرت ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ  بتاریخ : 12؍ ذی الحجہ 1447ھ /29 ؍مئی  2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس  خطبے کی راہنما قرآنی آیت مَا كَانَ اِبْرٰهِیْمُ یَهُوْدِیًّا وَّ لَا نَصْرَانِیًّا وَّ لٰـكِنْ كَانَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا-وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ(67) اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِاِبْرٰهِیْمَ لَلَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ وَ هٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا-وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ(68) وَدَّتْ طَّآىٕفَةٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یُضِلُّوْنَكُمْ-وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّا اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ(69) یٰاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ(70) یٰاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠ (71) سورۃ آلِ عمران 3 (67-71) ترجمہ : ابراہیم نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی، لیکن سیدھے راستے والے مسلمان تھے، اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔ لوگوں میں سے سب سے زیادہ قریب ابراہیم کے وہ لوگ تھے جنہوں نے اس کی تابع داری کی اور یہ نبی اور جو اُس نبی پر ایمان لائے، اور اللہ ایمان والوں کا دوست ہے۔ بعض اہلِ کتاب دل سے چاہتے ہیں کہ کِسی طرح تم کو گمراہ کر دیں، اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے نفسوں کو اور نہیں سمجھتے۔ اے اہلِ کتاب! اللہ کی آیتوں کا کیوں انکار کرتے ہو؟ حالانکہ تم گواہ ہو۔ اے اہلِ کتاب! سچ میں جُھوٹ کیوں ملاتے ہو؟ اور سچی بات کو چھپاتے ہو؟ حالانکہ تم جانتے ہو۔  ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇 ✔️  حضرت ابراہیمؑ کے دینِ حنیف کی خصوصیات✔️  حضرت ابراہیمؑ کا جامع جماعتی کردار✔️ دینِ حنیف کی حقیقی وارث: شریعت محمدیﷺ✔️ ابراہیمی دعا کی قبولیت اور رسول اللہﷺ کی بعثت✔️ ملّتِ ابراہیمی کے حقیقی مصداق: قرآن میں مذکور تین طبقات✔️ صیہونیت و صلیبی طاقتوں کے بالمقابل مسلمانوں کے عظیم الشان غلبہ کی عادلانہ تاریخ✔️ دجل و فریب پر مبنی ابراہیمی معاہدے کا تجزیہ✔️ مغربی ممالک کا دجل پر مبنی انسانی حقوق کے پُر فریب عنوان کا استعمال✔️ اسرائیلی ریاست کے قیام کی تاریخ اور اس کے پسِ پردہ سامراجی ممالک کے مذموم مقاصد✔️ دین ابراہیمی حنیفی کی اصل حقیقت اور موجودہ دور میں اس کو سمجھنے کی اہمیت✔️ سامراجی ممالک کا ابراہیمی معاہدہ کے پُر فریب عنوان کے ذریعے ملمع سازی کا طریقہ کار✔️ دینِ ابراہیمی کو قائم کرنے والی جماعت کے چار بنیادی اصول✔️ مروجہ مذہبی راہنماؤں کی طرف سے سامراجی ممالک کو مہذّب فاتح قرار دینے کا پروپیگنڈہ اور دینِ اسلام کی عادلانہ تاریخ کا موازنہ✔️ سامراجی ممالک کا غدّاروں کے ذریعے اپنے مفادات کی تکمیل کا طریقہ کار اور موجودہ حالات کا تجزیہ✔️ مروجہ مذہبی راہنماؤں کی سامراجی ممالک سے مفادات کی بنیاد پر مرعوبانہ ذہنیت✔️ سامراجی ممالک کی استحصالی تاریخ اور عقل و شعور کی بنیاد پر تجزیہ کی ضرورت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    46 min
  3. سفلی خواہشات پر مبنی انتشار پسند عالمی سیاسی اور معاشی تسلط سے نجات اور عادلانہ الہی نظام ہدایت کی اہمیت | 29-05-2026

    30 May

    سفلی خواہشات پر مبنی انتشار پسند عالمی سیاسی اور معاشی تسلط سے نجات اور عادلانہ الہی نظام ہدایت کی اہمیت | 29-05-2026

    سفلی خواہشات پر مبنی انتشار پسند عالمی سیاسی اور معاشی تسلط سے نجات اور عادلانہ الہی نظام ہدایت کی اہمیتخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 12؍ذوالحجہ 1447ھ /29؍ مئی 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:فَاِنْ لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكَ فَاعْلَمْ اَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَهْوَآءَهُمْ-وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰىهُ بِغَیْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ (50)۔ (28 –القصص:50)ترجمہ: ”پھر اگر نہ کر لائیں تیرا کہا، تو جان لے کہ وہ چلتے ہیں نری اپنی خواہشوں اور اس سے گمراہ زیادہ کون جو چلے اپنی خواہش پر بدون راہ بتلائے اللہ کے، بیشک اللہ راہ نہیں دیتا بےانصاف لوگوں کو‘‘۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔️  دنیوی و اخروی کامیابی میں نظم و ضبط اور مربوط نظام کا کردار✔️ ذہنی انتشار‘ حنیفیت کی ضد نیز فکر و عمل کی یکسوئی کے لیے ابراہیمی انبیاءؑ کا منظم کردار✔️ کائنات کا فلکیاتی و ارضیاتی نظام‘ اعلی  ڈسپلن کا مظہر✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں خواہشات کے قیدی انسانوں کو انذار و تنبیہ✔️ قرآنی اصطلاح ’’ھویٰ‘‘ کی وضاحت✔️ انسانیت کی بحالی اور مَلَکیّت و بھیمیّت کا شرف کے لیے نظام کی ناگزیریت✔️ شرفِ انسانیت سے گرے ہوئے جانوروں سے بدتر خواہش پرست انسانوں کی حالت ✔️ گمراہ ترین انسان اور ’’ھویٰ بغیر ھدی من اللہ‘‘ کی نشان دہی✔️ حدیث میں گھوڑا (سواری) کی مثال سے ”ھویٰ بغیر ھدی من اللہ“ کی توضیح✔️ ’’ھویٰ‘‘ (خواہشات) کو ڈسپلن میں لانا‘ اللہ کی ہدایات کو ماننا و تسلیم کرنا ہے✔️ خواہش پرست (ظالم قوم) ہدایت سے محروم✔️ ظلم و عدل کی تعریف نیز شرک کے ظلمِ عظیم ہونے کا مطلب✔️ ایک زمانے میں دو رسول ماننا بھی بڑا ظلم اور خواہش پرستی✔️ رسول اللہﷺ کی ہدایت کے مطابق نظام نہ بنانا‘ ظلم اور ھویٰ بغیر ھدی من اللہ✔️ قوم کی تعمیر و تشکیل کے لیے نبی اکرمؐ کا نظامِ اقترابات و ارتفاقات✔️ فطری جغرافیے کی اساس پر اقوام کی شناخت، خود مختاری اور عدل و انصاف کے لیے نبی اکرمؐ کا کردار✔️ اقوام کے بننے اور پروان چڑھنے کے محرکات، عناصر اور عوامل✔️ بغیر سر زمین کے قوم کا تصور‘ خود ساختہ یورپی تصورات کا شاخسانہ✔️ دینِ اسلام کے حقائق کی روشنی میں خواہشات پر مبنی تصوراتی اسلام کا جائزہ✔️ نمازِ جمعہ و عید کے اجتماعات کی اصل حقیقت✔️ اقوام کا خود مختاری، عدل و انصاف کے لیے کردار ادا نہ کرنا‘ ظلم اور خواہش پرستی ✔️ حج کی عبادت میں خواہش پرستی اور ظالمانہ سرمایہ پرستی کے قومی و عالمی مفادات ✔️ سیاسی و معاشی و سماجی خرابیاں‘ انفرادی خواہشات سے زیادہ بدتر !✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں علمی طور پر حقائق پسند اور خواہش پرست معاشروں کا تجزیہ ✔️ ایران، امریکہ جنگ کے تناظر میں خواہشات کے علی الرغم خطوں اور علاقائی اقوام کو سیاسی و معاشی امور میں اجتماعی نظام قائم کرنے کی قرآنی دعوت اور نبوی ہدایات✔️ خطوں کی بندر بانٹ کرنے والی خواہش پرست اقوام و عناصر کی نشان دہی✔️ علم و شعور اور اسلام کے نظام کو سمجھنا‘ سچے مسلمان کا دینی فریضہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 12min
  4. عشرۂ ذی الحجہ میں تعظیمِ شعائر، تکبیرِ ربّ کی اہمیت اور عبادتِ قربانی کی حقیقت | 22-05-2026

    30 May

    عشرۂ ذی الحجہ میں تعظیمِ شعائر، تکبیرِ ربّ کی اہمیت اور عبادتِ قربانی کی حقیقت | 22-05-2026

    عشرۂ ذی الحجہ میں تعظیمِ شعائر، تکبیرِ ربّ کی اہمیت اور عبادتِ قربانی کی حقیقتخطبہ جمعۃ المبارکحضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ: 5 ذی الحجہ 1447ھ/ 22 ؍مئی 2026ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی راہنما قرآنی آیتاَلْحَجُّ اَشْهُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ- فَمَنْ فَرَضَ فِیْهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ-وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْهُ اللّٰهُ- وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰى٘- وَ اتَّقُوْنِ یٰاُولِی الْاَلْبَابِ.سورۃ البقرۃ (2:197)ترجمہ: حج کے چند مہینے معلوم ہیں۔ سو جو کوئی ان میں حج کا قصد کرے تو مباشرت جائز نہیں، اور نہ گناہ کرنا، اور نہ حج میں لڑائی جھگڑا کرنا۔ اور تم جو نیکی کرتے ہو، اللہ اس کو جانتا ہے۔ اور زادِراہ لیا کرو، اور بہترین زادِ راہ پرہیزگاری ہے۔ اور اے عقل مندو! مجھ سے ڈرو۔ ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇0:00  آغاز✔  عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت✔  شعائراللہ کا مفہوم اور عظمت✔ شعائرِ اربعہ کا تعارف: رسول اللہﷺ سے محبّت✔ شعائرِ اربعہ کا تعارف: قرآنِ حکیم کی عظمت✔ شعائرِ اربعہ کا تعارف: بیت اللہ کا احترام✔ شعائرِ اربعہ کا تعارف: اِقامتِ صلوٰۃ✔ قلوب میں عظمتِ الٰہی اجاگر ہونے کا لازمی نتیجہ: غیر اللہ کی مرعوبیت سے نجات✔ عشرہ ذی الحج میں تکبیراتِ تشریق کا مقصد✔ تکبیراتِ تشریق کے ذریعے ایمان اور نظریے کی مضبوطی کا اہتمام✔ قربانی سے متعلق مغالطوں کا ردّ: قربانی   بطور جانی (نفس) عبادت✔ قربانی سے متعلق مغالطوں کا ردّ: قربانی   بطور ایک مستقل عبادت✔ قربانی سے متعلق مغالطوں کا ردّ: خون بہانے کا اہتمام✔ عشرہ ذی الحجہ بطور ایّامِ تربیت✔ عبادات میں مساوات کی اہمیت✔ فلسفہ قربانی کے اِحیاء کی ضرورت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    56 min
  5. حجِ بیت اللہ کا محمدیﷺ نظام: ملتِ ابراہیمی کے عالمگیر غیر طبقاتی اقترابی و ارتفاقی مقاصد کے تناظر میں | 15-05-2026

    29 May

    حجِ بیت اللہ کا محمدیﷺ نظام: ملتِ ابراہیمی کے عالمگیر غیر طبقاتی اقترابی و ارتفاقی مقاصد کے تناظر میں | 15-05-2026

    حجِ بیت اللہ کا محمدیﷺ نظام: ملتِ ابراہیمی کے عالمگیر غیر طبقاتی اقترابی و ارتفاقی مقاصد کے تناظر میںخطبہ جمعۃ المبارکحضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ بتاریخ:27 ذی قعدہ   1447ھ / 15؍مئی  2026ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس خطبے کی راہنما قرآنی آیتوَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْــٴًـا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْقَآىٕمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(26) وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ(27) لِّیَشْهَدُوْا مَنَافِعَ لَهُمْ وَ یَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ-فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآىٕسَ الْفَقِیْرَ٘ (28) ثُمَّ لْیَقْضُوْا تَفَثَهُمْ وَ لْیُوْفُوْا نُذُوْرَهُمْ وَ لْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ(29) سورۃ الحج (22: 26-29)ترجمہ: اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے کعبہ کی جگہ معیّن کر دی کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع سُجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھ۔ اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دے کہ تیرے پاس پاپیادہ اور پتلے دُبلے اونٹوں پر دور دراز راستوں سے آئیں، تاکہ اپنے فائدوں کے لیے آ موجود ہوں اور تاکہ جو چوپائے اللہ نے انہیں دیے ہیں، ان پر مقررہ دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں۔ پھر ان میں سے خود بھی کھاؤ اور محتاج فقیر کو بھی کھلاؤ۔ پھر چاہیے کہ اپنا مَیل کُچیل دُور کریں اور اپنی نذریں پُوری کریں اور قدیم گھر کا طواف کریں۔ ۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇✔️ امتِ محمدیہﷺ کے ذریعے ملتِ حنیفیت کی تکمیل✔️ ملتِ حنیفت کے دو دائرے: اقترابات اور ارتفاقات✔️ بیت اللہ الحرام بطور ملتِ حنیفیت اور بین الاقوامیت کا مرکز✔️ بیت اللہ الحرام کے مقاصدِ قیام: توحید کا قیام اور شرک کا ردّ✔️ بیت اللہ الحرام کے مقاصدِ قیام: ظاہری و باطنی پاکیزگی کا حُصول✔️ بیت اللہ الحرام کے مقاصدِ قیام: انسانیت کا بین الاقوامی مرکز✔️ حدیثِ نبویﷺ کی وضاحت اور جہاد کے ساتھ حج کی مماثلت✔️ حج بطور ایک انسانیت گِیر غیر طبقاتی اجتماع✔️ خطبہ حجۃ الوداع میں عالمی مساوات کا اعلانِ عام✔️ ملّتِ ابراہیمی کے اعمال کا شریعتِ محمّدیہ ﷺ میں ارکانِ حج کے طور پر محفوظ ہونا✔️ ملّت ابراہیمی کی حقیقی وارث: اُمتِ  محمدیہ ﷺ✔️ حج بطور ایک عالم گِیر اجتماعی عبادت✔️ حج مبرور کی حقیقت✔️ حضرت عمرؓ کا حج کی رسمیّت کی تردید اور مقصدیّت کی طرف متوجہ کرنا✔️ حضرت ابوبکرؓ کا بطور امیرِ حج تقرر اور معاہدات سے متعلق اعلانِ عام✔️ مقصدیّتِ حج کے اِحیاء کی ضرورت و اہمیت✔️ اسلامی عبادات میں اجتماعیت کی رُوح اور اس کی اہمیت بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 1min
  6. نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ، تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر کے فتنوں کا جائزہ | 22-05-2026

    29 May

    نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ، تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر کے فتنوں کا جائزہ | 22-05-2026

    نظامِ حج و قربانی: شعائر اللہ کے احترام ، تعلق مع اللہ اور روحانی ترقی کی اہمیت اور دورِ حاضر کے فتنوں کا جائزہخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 05؍ذوالحجہ 1447ھ /22؍ مئی 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:آیاتِ قرآنی:1۔ وَ مَنۡ یُّعَظِّمۡ شَعَآئِرَ  اللّٰہِ فَاِنَّہَا مِنۡ  تَقۡوَی  الۡقُلُوۡبِ۔ (22 –حج:32)ترجمہ : ”اور جو کوئی ادب رکھے اللہ کے نام لگی چیزوں کا سو وہ دل کی پرہیزگاری کی بات ہے“۔2۔ وَ الۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ  شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمۡ فِیۡہَا خَیۡرٌ۔ (22–حج:36)ترجمہ: ”اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمھارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی تمھارے واسطے اس میں بھلائی ہے“۔حدیث نبویﷺ:”الْأَضَاحِيُّ: سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ“. (سنن ابن ماجہ:3127)ترجمہ: ”قربانیاں: تمہارے والد ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے“۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات✔ تعلق مع اللہ کے تناظر میں ذی الحج کی اہمیت✔ حج بیت اللہ کی ادائیگی انسانی قلوب کے قصد، ارادہ اور نیت کی درستگی کے لیے ہے✔ پچھلے جمعہ المبارک کے خطبے سے ربط✔ حجابات کے توڑنے اور تعلق مع اللہ کے قائم کے لیے دیا گیا نظام شریعت✔ حج بیت اللہ کی ادائیگی استطاعت کے ساتھ وابستہ ہے✔ استطاعت کا دوسرا درجہ قربانی اور تیسرا درجہ تکبیرات تشریق ہے✔ شریعت محمدیہ میں انسانی روح یعنی نسمہ کو بہیمی تقاضوں سے پاک کرنا اور ملکی تقاضوں کے تحت ذات باری تعالی سے تعلق قائم کرنا ضروری ہے✔ شریعت محمدیہ میں روح کی پاکیزگی کے لیے حلال جانوروں کے کھانے کی اجازت✔ حلال جانوروں کی ارواح کا تعلق بھی عالم ارواح سے ہے✔ عالم ارواح کی نمائندگی کرنے والے شعائر اللہ کی اہمیت✔ ملکوتی نظام کی جانب سے آنے والے روحانی فیضان کی بدولت شعائر اللہ کی خصوصیات✔ قربانی کے لیے حرم پاک کی طرف لے جائے جانے والے جانوروں کی عظمت اور اہمیت✔ انسانی روح کی ترقی کے لیے حلال جانور کے ذبح کی ضرورت و اہمیت✔ امام شاہ ولی اللہ کے نزدیک عظمت الٰہی کے اظہار کے تین طریقے (ذکر، خشوع خضوع، فعل)✔ قربانی کا فعل عظمت الٰہی کے اظہار کا اونچا ترین درجہ ہے✔ حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل کا عظیم ترین قربانی کا عمل✔ حدیث نبوی ص کے تناظر میں قربانی کے جانور کو خوب کھلانے پلانے کی اہمیت✔ ملت طبیعیین اور ملت نجامین کے تناظر میں غیر اللہ کے لیے کیے گئے ذبیحہ کی حرمت✔ قربانی کے پیسوں کی ادائیگی ذبیحہ کا متبادل نہیں ہے✔ قربانی کرنا افضل ترین اعمال میں سے ہے✔ احادیث نبویہ کو ان کے مکمل فریم ورک اور نظام کے تحت سمجھنا ضروری ہے✔ دور حاضر میں پیدا ہونے والے فتنوں کا بیان✔ حج بیت اللہ کے انتظامات کرنے والی اتھارٹی کی ذمہ داریاں، امیر حج ہونے کے تناظر میں بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 13min
  7. حجِ بیت اللہ: تعظیم شعائر اللہ، تزکیۂ نفس اور فلاحِ انسانیت کے  جامع نظام عبادت کی اہمیت | 15-05-2026

    29 May

    حجِ بیت اللہ: تعظیم شعائر اللہ، تزکیۂ نفس اور فلاحِ انسانیت کے جامع نظام عبادت کی اہمیت | 15-05-2026

    حجِ بیت اللہ: تعظیم شعائر اللہ، تزکیۂ نفس اور فلاحِ انسانیت کے  جامع نظام عبادت کی اہمیتخطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 27؍ ذوالقعدة 1447ھ /15؍ مئی 2026ء بمقام : مدرسہ رحیمیہ دارالقرآن آئی ٹن ون اسلام آبادخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:آیاتِ قرآنی:1۔ اَلۡحَجُّ اَشۡہُرٌ مَّعۡلُوۡمٰتٌ ۚ فَمَنۡ فَرَضَ فِیۡہِنَّ الۡحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوۡقَ ۙ وَ لَا جِدَالَ فِی الۡحَجِّ ؕ وَ مَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ  یَّعۡلَمۡہُ اللّٰہُ ؕ۔ (2 –بقرہ:197)ترجمہ : ”حج کے چند مہینے ہیں معلوم پھر جس نے لازم کرلیا ان میں حج تو بےحجاب ہو ناجائز نہیں عورت سے اور نہ گناہ کرنا اور نہ جھگڑا کرنا حج کے زمانہ میں اور جو کچھ تم کرتے ہو نیکی اللہ اس کو جانتا ہے“۔2۔ وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الۡبَیۡتِ مَنِ اسۡتَطَاعَ اِلَیۡہِ سَبِیۡلًا۔ (3 –آل عمران:97)ترجمہ : ”اور اللہ کا حق ہے لوگوں پر حج کرنا اس گھر کا جو شخص قدرت رکھتا ہو اس کی طرف راہ چلنے کی“۔حدیث نبویﷺ: ” مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ، فَلَمْ يَرْفُثْ، وَلَمْ يَفْسُقْ، رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ“. (صحیح بخاری:1820)ترجمہ : ” جس نے اس گھر کا حج کیا اور نہ شہوت کی فحش باتیں کیں، نہ گناہ کیا تو وہ اس دن کی طرح واپس ہو گا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا“۔🔸 خطبۂ جمعہ: نکات0:00:00 آغاز 0:05:18 مسخ شدہ اَدیان کے ماحول میں جامع و کامل دین کا نزول 0:06:56 اسلام کے علاوہ کوئی دین اور نظام قابل قبول نہیں! 0:08:12 جسمانی و روحانی امراض کو دور کرنے کا الہی نظام 0:16:11 جسم و روح کو مُعطّر کرنے والی نفحاتِ الہی 0:12:47 جسمانی و ذہنی علاج کا یومیہ و ہفتہ وارانہ اجتماع 0:23:33 سال بھر کے حجابات توڑنے کے لیے روزوں کی فرضیت 0:24:11 عمر بھر کی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے حج کی مشروعیت 0:26:45 خطبے کی مرکزی آیات و احادیث کی روشنی میں فریضۂ حج کی توضیح 0:41:00 حج میں رفث، فسوق اور جدال کی ممانعت 0:53:11 انسانی خیر و بھلائی کے کاموں سے اللہ باخوبی واقف 0:56:07 حج کے لیے سامانِ سفر ضروری نیز بہترین زاہِ راہ تقویٰ 0:58:24 ایامِ حج کے مخصوص اعمال و افعال 1:00:45 شعائر اللہ، حدودِ حرم اور احکاماتِ الہی 1:05:53 حضرت ابراہیمؑ کا خواب، شیطانی وسوسے اور قربانی کی مشروعیت 1:15:31 صفا و مروہ کی سعی؛ حضرت ہاجرہ کی سنت کا احیاء 1:18:48 حج کے افعال و مقامات کی نورانیت نیز یوم النحر کی نبوی سنت 1:21:21 قربانی کے جانور کا گوشت باعثِ برکت 1:23:21 خطبے کی مرکزی حدیث کی وضاحت 1:25:24 عرفات کے اجتماع کی ولی اللہی حکمت 1:29:58 حج کی سعادت حاصل کرنا بڑی خوش نصیبی! بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا

    1hr 31min

Ratings & Reviews

5
out of 5
6 Ratings

About

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute