پاکستان رپورٹ

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر مبنی خبروں کا احاطہ

  1. Oct 21

    پاکستان رپورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

    صوبہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں بھی گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مبینہ حراست کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اپوزیشن میں اختلافات سامنے آگئے۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل اہم ترین دورے پر ایران پہنچ گئے۔ #sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  2. Oct 13

    پاکستان رپورٹ:گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے بعد مشترکہ اپوزیشن میدان میں آگئی

    حکومت نے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرار داد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ سے اس اہم منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطے تیز کردیئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ چوک میں گورنر راج کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ سیاسی جماعتوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی۔ #sbsaudiopodcast______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  3. Sep 23

    پاکستان رپورٹ: تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اسلام آباد کی تمام اہم شاہراوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    ریڈ زون کے تین راستے کنیٹنرز رکھ کر سیل کردیئے گئے۔ حکومت نے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی درخواست پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے جاری رہیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان نئے صوبوں کے قیام کیلئے خم ٹھوک کر میدان میں آگئی۔ #sbsaudiopodcast______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  4. Jul 15

    پاکستان رپورٹ: پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو ملازمت اور تنخواہ سے منسوب کرنے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔ کیا تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہتی ہے؟ پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا ہے۔ سیکورٹی اداروں کے مطابق اس نیٹ ورک کے تانے بانے افعانستان سے ملتے ہیں۔ ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

About

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر مبنی خبروں کا احاطہ

More From SBS Audio