کہانی پاکستانی

پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں

  1. Oct 1

    کراچی کی 116 سال پرانی دکان، جہاں کتابوں کے شوقین خالی ہاتھ نہیں لوٹتے

    کراچی (پاکستان) کی ایک گلی میں موجود چھوٹی سی دکان باہر سے دیکھیں تو شاید عام سی لگے، لیکن اندر قدم رکھتے ہی ہر طرف کتابیں ہی کتابیں نظر آتی ہیں۔ پرانی الماریوں میں سجی کتابیں، کہیں پرانے رسالوں کے ڈھیر اور ان کے درمیان بیٹھے 77 سالہ حبیب حسین عباسی۔ یہ عباسی کتب خانہ ہے، جو 1910 میں قائم ہوا۔ ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا، کئی نسلیں آئیں اور گزر گئیں، لیکن اس دکان میں کتابوں کا سلسلہ آج بھی قائم ہے۔ یہاں آنے والوں میں کچھ لوگ اپنی پسند کی کتاب تلاش کرتے ہیں تو کچھ کسی ایسی پرانی کتاب کی تلاش میں پہنچتے ہیں جو انہیں کہیں اور نہیں ملتی۔ ایک صدی سے زائد پرانے کتب خانے کی کہانی بھی دلچسپ ہے اور اس سے جڑے 77 سالہ حبیب حسین عباسی کی داستان بھی۔ جو گزشتہ 66 برس سے اسی دکان پر بیٹھ کر کتابوں کے درمیان اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزار چکے ہیں۔ #sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  2. Sep 30

    چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے بڑے خوابوں تک، عبداللہ اور تزمین کی متاثر کن کہانی

    کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہے ہیں، جہاں ذائقے کے ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ #sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  3. Sep 17

    لیاری کی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے والا ریپر، ’کاکے تھاؤزنڈ‘

    لیاری کی گلیوں میں پلنے والی ایک آواز، جو کبھی گھر والوں سے چھپ کر ریپ کرتی تھی، آج انہی گلیوں کی کہانی دنیا کو سنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر میں ریپ کا شوق پالنے والے وقاص نے وقت کے ساتھ اپنی اسی آواز کو ’’کاکے تھاؤزنڈ‘‘ کے نام سے ایک منفرد شناخت دے دی۔ لیاری کی اسٹریٹ لائف، یہاں کے لوگوں اور گلی محلوں کے رنگ کو اپنے ریپ میں سمیٹنے والے کاکے تھاؤزنڈ چاہتے ہیں کہ ان کی موسیقی کے ذریعے دنیا، لیاری کو ایک مختلف انداز سے دیکھے۔ پٹاری میوزک پر گانے ’’کاکے‘‘ سے ملنے والی پذیرائی نے اس سفر کو نئی پہچان دی۔ #sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  4. Sep 16

    نگ، دھاگے اور روایت؛ سندھ کی بیٹیوں کے صدیوں پرانے ہنر کی داستان

    کسی کے ہاتھ میں سوئی ہے، کسی کے ہاتھ میں دھاگا اور کسی کے ہاتھ مٹی کو شکل دے رہے ہیں۔ یہ صرف ہنر مند ہاتھ نہیں، بلکہ ایسے ہاتھ ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنے گھروں کے چولہے بھی جلا رہے ہیں اور سندھ کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ دیہات کی چار دیواری میں برسوں سے خاموشی سے ہنر دکھانے والی سندھ کی ہزاروں خواتین کو اپنی محنت لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا 18ویں سرتیوں سنگ کرافٹ نمائش میں، جہاں سندھ کے 15 اضلاع سے تعلق رکھنے والی 6 ہزار سے زائد دیہی خواتین کی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا پیش کی گئیں #sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  5. Sep 3

    انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب باعزت روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    انقلابی شاعر حبیب جالب نے اپنی شاعری کے ذریعے ہمیشہ جبر، ناانصافی اور طبقاتی تفریق کے خلاف آواز بلند کی، لیکن ان کے اہلِ خانہ کی اپنی زندگی بھی معاشی مشکلات اور مسلسل جدوجہد سے عبارت رہی۔ حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب آج بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مختلف کام کررہی ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے باعزت روزگار حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی کوشش کے تحت انہوں نے لاہور (پاکستان) کی کریم بلاک مارکیٹ میں گھر کا تیار کردہ کھانا فروخت کرنے کے لیے ایک اسٹال قائم کیا، مگر ان کے مطابق انتظامیہ نے صرف ایک روز بعد ہی اسے ہٹوا دیا۔ جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

  6. Sep 2

    اہلِ خانہ کو راشن دے کر چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ریوا خان

    کراچی (پاکستان) کے پسماندہ اور طویل عرصے سے نظرانداز کیے جانے والے علاقے کٹی پہاڑی میں ریوا خان نے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے امید کا ایک نیا چراغ روشن کیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ریوا خان ایک ایسا مفت اسکول چلا رہی ہیں جہاں غربت اور چائلڈ لیبر کے باعث اسکول نہ جانے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ تخلیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی کمی، محدود جگہ، مقامی سطح پر پھیلائی گئی غلط فہمیوں، دھمکیوں اور حملوں کے باوجود ریوا خان نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا۔ ابتدا میں اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خوف زدہ والدین اب نہ صرف ان پر اعتماد کرتے ہیں بلکہ انہیں اس تبدیلی کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں ___________________________جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریںہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

About

پاکستان سے سماجی و معاشرتی خبریں اور کہانیاں

More From SBS Audio