
The New Life Mission-ur
•Channel • 9 Shows
About
The New Life Mission اپنی بہترین صلاحیتوں سے خُدا کی خدمت کے لئے پُرعزم ہے، تاکہ اِن مُفت مسیحی کتابوں کے ذریعہ، آپ یسوع مسیح سے ملنے کے قابل ہو سکیں جو پانی اور رُوح کے ذریعہ آیا۔ صحائف کے کلام پر مبنی، ہماری مُفت مسیحی کتابیں آسانی کے ساتھ اِس حقیقت کی وضاحت کرتی ہیں جس کے ذریعے بنی نوع انسان پانی اور رُوح سے پیدا ہوسکتے ہیں۔ ہم آپ کی ہماری کتابیں پڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو طباعت شُدہ اور برقی دونوں طرح سے فراہم کی گئیں ہیں، اور اِن کتابوں میں واضح کردہ سچائی کو تلاش کریں۔ بہت سارے لوگ اِس تاریکی کے دَور میں سچائی کے لئے ترس رہے ہیں۔ ہم مسیح کے سپاہیوں کی تلاش کر رہے ہیں، اور ہم اُن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جو اِن لوگوں کو خُدا کی راستبازی کی راہنمائی کرنے کے لئے مینارہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ کُل 66 جلدوں پر مشتمل، The New Life Mission کی مُفت مسیحی کتابیں خُدا کے کلام سے بھری ہوئی ہیں جن میں بنی نوع اِنسان کی نجات، مسیحی زندگی، ہزار سالہ بادشاہی اور آسمان کی بادشاہی اور ابدی زندگی کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ کتابیں ایسے کھیت کی طرح ہیں جس میں آسمان کی بادشاہی کے خزانے چھُپے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ پانی اور رُوح کی خوشخبری کہلانے والے قیمتی خزانے کو دریافت کریں، اور اپنے پاس موجود سب کچھ بیچ کر اِس کھیت کو خریدیں۔ ہم اپنی کتابوں کے ذریعہ آپ کو یسوع مسیح کی راستبازی کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں، اور ہم مسیح میں آپ کے ساتھ مل کر راستباز کام کرنا چاہتے ہیں۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35