
شاعری سچ بولتی ہے!
Shabana Khalil
شاعری سچ بولتی ہے لاکھ پردوں میں رہوں بھید مرے کھولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے میں نے دیکھا ہے کہ جب میری زباں ڈولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے تیرا اصرار کہ چاہت مری بیتاب نہ ہو واقف اس غم سے مرا حلقۂ احباب نہ ہو تو مجھے ضبط کے صحراؤں میں کیوں رولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے یہ بھی کیا بات کہ چھپ چھپ کے تجھے پیار کروں گر کوئی پوچھ ہی بیٹھے تو میں انکار کروں جب کسی بات کو دنیا کی نظر تولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے میں نے اس فکر میں کاٹیں کئی راتیں کئی دن میرے شعروں میں ترا نام نہ آے لیکن جب تیری سانس میری سانس میں رس گھولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے تیرے جلووں کا ہے پر تو میری اک ایک غزل تو میرے جسم کا سایا
- 1 Episode
About
شاعری سچ بولتی ہے
لاکھ پردوں میں رہوں بھید مرے کھولتی ہے
شاعری سچ بولتی ہے
میں نے دیکھا ہے کہ جب میری زباں ڈولتی ہے
شاعری سچ بولتی ہے
تیرا اصرار کہ چاہت مری بیتاب نہ ہو
واقف اس غم سے مرا حلقۂ احباب نہ ہو
تو مجھے ضبط کے صحراؤں میں کیوں رولتی ہے
شاعری سچ بولتی ہے
یہ بھی کیا بات کہ چھپ چھپ کے تجھے پیار کروں
گر کوئی پوچھ ہی بیٹھے تو میں انکار کروں
جب کسی بات کو دنیا کی نظر تولتی ہے
شاعری سچ بولتی ہے
میں نے اس فکر میں کاٹیں کئی راتیں کئی دن
میرے شعروں میں ترا نام نہ آے لیکن
جب تیری سانس میری سانس میں رس گھولتی ہے
شاعری سچ بولتی ہے
تیرے جلووں کا ہے پر تو میری اک ایک غزل
تو میرے جسم کا سایا
Information
- CreatorShabana Khalil
- Episodes1
- RatingClean
- Copyright© Shabana Khalil
- Show Website