رابطہ کی خبریں

Muslim World League

ہماری بوڈکاسٹ دنیا بھر میں مسلم ممالک کی یونین کی خبروں اور سرگرمیوں کے بارے میں ہے، تاکہ آپ جہاں کہی بھی ہوں یہ آپ تک پہنچ سکیں۔

Episodes

  1. 10/21/2021

    رابطہ کی خبریں 5

    رابطہ عالم اسلامی نیوز بلیٹن۔ رابطہ عالم اسلامی کے نیوز پوڈ کاسٹ کی یہ قسط مختلف خبروں پر مشتمل ہے جیسے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا ایم بی سی نیوز چینل کو دیا گیا ایک بیان جسمیں انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کو پر فریب اور اسلام کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں کے منفی نتائج کو جھیلنا پڑا ،اسی طرح کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے منعقد جنیوا کانفرنس کی کوریج بھی شامل ہے: اور رابطہ کی جانب سے وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کی کوششیں ، جو دنیا کے 30 سے زیادہ ممالک پر محیط ہے اسکی تفصیلات بھی شامل ہیں ، اسی طرح بلیٹن میں اسلامی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کی تجویز جو کمیونیکیشن اور سوچنے کی مہارت کو تقویت دیگا اسے پیش کئے جانے کی رپورٹ بھی شامل ہے ۔نیز اس خبر نامہ میں سنت نبوی میوزیم کی وہ رپورٹ بھی شامل ہے جسمیں یہ آیا ہیکہ مراکشی فقیہ ڈاکٹر سعید کملی نے وہاں کا دورہ کیا اوراس گرانقدر کوششوں کو خوب سراہا ۔

    13 min
  2. 06/22/2021

    رابطہ کی خبریں 2

    رابطہ عالم اسلامی کے نیوز پوڈ کاسٹ کے اس ایپیسوڈ میں جنگ کرنے والے افغان دھڑوں کو امن کی طرف لے جانے میں سعودی عرب کی کوششوں کی کامیابی کی خبر شامل ہے ، اسکے علاوہ رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کو خالی کرائے جانے کے مذمت کے ساتھ ہی ،رابطہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے خیرمقدم ، اور شیخ جراح محلہ کو خالی کرانے سے گریز کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔ اسی طرح اس ایپیسوڈ میں آسٹریا میں رابطہ اور اسلامی اتھارٹی کے ذریعہ مکہ مکرمہ دستاویز کو فعال کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ رباط میں بین الاقوامی سمپوزیم میں شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم عیسی کے لیکچر کی تفصیلا ت بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ دفاع کے" نیسا " نامی سینٹر میں موصوف سکریٹری جنرل کے لیکچر کی خبر اور کلنٹن فاؤنڈیشن اور ہاپکنز یونیورسٹی کے تعاون سے مرکز برائے ذمہ دارانہ قیادت کے زیر اہتمام ڈرگ کنٹرول پر سمپوزیم میں انکی شرکت کی خبر شامل ہے۔

    19 min

About

ہماری بوڈکاسٹ دنیا بھر میں مسلم ممالک کی یونین کی خبروں اور سرگرمیوں کے بارے میں ہے، تاکہ آپ جہاں کہی بھی ہوں یہ آپ تک پہنچ سکیں۔