
رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول
ہمیں یقیناًوہی ایمان رکھنا چاہیے جو رسُول رکھتے تھے اور اُن کی طرح اعتقاد رکھنا چاہیے جس طرح اُنھوں نے رکھا، کیونکہ اُن کا ایمان اور عقائد رُوح القدس سے حاصل ہوئے تھے۔ رسُولوں نے یسوعؔ مسیح، اُس کے باپ اور رُوح القدس پر اپنے خُدا کے طو رپر ایمان رکھا۔ پولُسؔ رسُول نے اِقرار کیِا کہ وہ مسیح کے ساتھ مر گیا اور اُس کے ساتھ جی اُٹھا۔ وہ ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ایک آلہ بن گیا کہ اُس نے یسوعؔ مسیح میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا(گلتیوں۳: ۲۷)۔ خُد اکی خوشخبری میں وہ بپتسمہ جو یسوعؔ نے حاصل کِیا، خون جو اُس نے صلیب پر بہایا، او ر رُوح القدس کی بخشش پائے جا تے ہیں جو وہ ہر کسی پر اُنڈیل چکا ہے جو اِس خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے۔ کیا آپ اَصل خوشخبری کو جانتے اور ایمان رکھتے ہیں؟ یہ وہی اَصل خوشخبری ہے جس پر رسُول بھی ایمان رکھتے تھے۔ ہم سب کو، بھی، یقیناًاِس لئے پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے۔
Episodes
- 3 Episodes
About
Information
- CreatorThe New Life Mission
- Years Active2K
- Episodes3
- RatingClean
- Copyright© 2022 by Hephzibah Publishing House
- Show Website